پاک-افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج دہشتگرد تشکیل، دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ذرائع


خالد محمود November 05, 2026
فوٹو: اسکرین گریب

پاک-افغان سرحد کے قریب کرم کے شلوزان سیکٹر میں فتنہ الخوارج  کی دہشت گردوں کی تشکیل کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بارڈر پر دہشت گرد تشکیل روکنے پر افغان طالبان نے بلااشتعال فائرنگ شروع کی جبکہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اس افغان طالبان کی جارحیت کا فوری، مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد تشکیل کی دراندازی ناکام اور افغان طالبان کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔