پشاور:
خیبر پختونخوا میں بچیوں کی شادی کی عمر 16 سال کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست لینا قمر وار ماہم نفیس نے عمران خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کر دی جس میں وفاقی، صوبائی حکومت، سیکرٹری قانون اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جبکہ ملک کے باقی صوبوں میں شادی کی عمر 18 سال ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں اب بھی 16 سال ہے۔
درخواستگزار کے مطابق 18 ویں ترمیم کے بعد اسلام آباد، سندھ، پنجاب اور بلوچستان حکومت نے قانون میں تبدیلی کی لیکن خیبر پختونخوا میں اب بھی 16 سال ہی ہے، کم عمری کی شادیوں کی وجہ سے خاندانی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
استدعا کی گئی کہ خیبر پختونخوا میں بھی بچیوں کی شادی کی عمر 16 کے بجائے 18 سال کر دی جائے۔