ایل پی جی کی غیر منصفانہ قیمتوں سے متعلق تحفظات دور کرنا ترجیح ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم

ہر کمپنی کو یومیہ زیادہ سے زیادہ 20 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل کرنے کی اجازت ہوگی


ضیغم نقوی November 07, 2026

ایل پی جی کی شفاف نیلامی کے لیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس سیکرٹری پٹرولیم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ  ایل پی جی کی دستیابی اور غیر منصفانہ قیمتوں سے متعلق عوامی تحفظات دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے.

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ نیلامی کا نیا نظام ایل پی جی کی منصفانہ تقسیم، سپلائی چین کے استحکام اور توانائی کے تحفظ میں معاون ہوگا،  ایل پی جی پیدا کرنے والے ادارے اپنی پیداوار کا 10 فیصد سرکاری مارکیٹنگ کمپنیوں کو مختص کریں گے.

بقیہ 90 فیصد مقامی ایل پی جی میڈیا کی موجودگی میں شفاف نیلامی کے ذریعے فروخت کی جائے گی.

نیلامی میں ہر کمپنی کو یومیہ زیادہ سے زیادہ 20 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل کرنے کی اجازت ہوگی، ایل پی جی کی یومیہ پیداوار کی نگرانی کی جائے گی اور اعداد و شمار وزیراعظم کو پیش کیے جائیں گے.

تمام اہل کمپنیوں کو نیلامی میں مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے، حکومت کا مقصد صارفین کو مناسب قیمتوں پر ایل پی جی کی بہتر فراہمی یقینی بنانا ہے.

وفاقی کابینہ نے 4 نومبر 2026 کو ایل پی جی نیلامی کے فریم ورک کی منظوری دی تھی.