لاہور:
پاکستان میں صعنتی شعبہ کا عالمی ایونٹ 24 واں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026 لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
ایس آئی ایف سی اور ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے منعقدہ نمائش میں 6 ممالک کے 23 نمائش کنندگان اور 23 ہزار پیشہ ورانہ افراد شریک ہوئے۔
نمائش میں جدید مشینری، شمسی توانائی، الیکٹرک گاڑیوں اور حفاظتی ٹیکنالوجی کے اسٹالز شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے۔
تین روزہ نمائش میں تقریباً 035 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتیں، معاہدے اور کاروباری ڈیلزطے پائیں۔
انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026 نے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ کیا۔