اوکاڑہ: 24 سالہ بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار

خاتون دو بچوں کی ماں تھی۔ سسرال والوں نے خاتون کی موت کو دل کا دورہ قرار دیا تھا


ویب ڈیسک November 08, 2026

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں احمد نگر میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔ مقتولہ کی شناخت 24 سالہ مصباح کے نام سے ہوئی ہے، جو دو بچوں کی ماں تھی۔ سسرال والوں نے خاتون کی موت کو دل کا دورہ قرار دیا تھا۔

غسل کے دوران مقتولہ کے پاؤں پر جلنے کے نشانات سامنے آئے، جس کے بعد واقعے کا معاملہ مشکوک ہوگیا۔ والدہ کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ پولیس نے قتل کیس میں مرکزی ملزم شوہر تنویر اور اس کے ساتھی اصغر کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔