امریکا مزید زوال سے بچنا چاہتا ہے تو بالادستی اور جارحانہ پالیسیوں سے باز رہے؛ ایران

امریکا کی حالیہ سیاسی اور انتخابی پیش رفت دراصل ایران کے خلاف محاذ آرائی میں واشنگٹن کی ناکامیوں کی عکاسی کرتی ہے


ویب ڈیسک November 08, 2026
آبنائے ہرمز میں بنائے گئے چور راستے جلد ختم کردیں گے؛ پاسداران انقلاب

ایران کی مسلح افواج نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بالادستی اور دشمنانہ پالیسیاں اختیار کرنے سے باز رہے بصورت دیگر ایران کے خلاف کھڑی ہونے والی ہر طاقت کو بالآخر زوال اور انتشار کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی حالیہ سیاسی اور انتخابی پیش رفت دراصل ایران کے خلاف محاذ آرائی میں واشنگٹن کی ناکامیوں کی عکاسی کرتی ہے۔

جنرل شکارچی نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی مبینہ شکست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سیاست میں سامنے آنے والی تبدیلیاں محض اندرونی سیاسی اتار چڑھاؤ کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک بڑی حقیقت کی نشاندہی کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت ایک طاقتور ایران کی مزاحمت کے سامنے امریکی ناکامی کا مظہر ہے۔

ایرانی فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ایران کے خلاف اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، کیونکہ ایران کے خلاف محاذ آرائی کرنے والی طاقتیں بالآخر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں گی۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث خطے کی سیکیورٹی صورتحال مسلسل غیر یقینی کا شکار ہے۔