پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے قصبے قلعہ کالروالا کے محلہ رفیق آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، چار مسلح ڈاکو دو گھروں سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ڈاکو شہری بلال اور محمود کے گھروں سے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق شہری بلال سحری کے وقت اسپتال سے اپنی بچی کو لے کر گھر پہنچا تو ڈاکو پہلے سے گھر میں موجود تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق گھر میں موجود مسلح ڈاکوؤں نے بلال اور اس کے ڈرائیور کو گن پوائنٹ پر قابو کرلیا۔ ڈکیتی کے بعد نامعلوم مسلح ملزمان فرار ہوگئے۔
تھانہ قلعہ کالروالا میں شہری بلال کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔