ناروے کے شہر اوسلو میں محمد سب سے زیادہ مقبول نام بن گیا

ناروے کے محکمہ اعدادو شمار کے مطابق اوسلو میں تقریبا 5 ہزار لوگوں کے نام محمد پائے گئے ہیں


ویب ڈیسک August 31, 2014
محمد 2013 میں برطانیہ کے شہر انگلینڈ اینڈ ویلز میں بھی لڑکوں میں رکھا جانے والا سب سے مقبول نام تھا۔ فوٹو: فائل

ناروے کے دارالحکومت میں محمد مردوں میں رکھا جانے والا سب سے مقبول ترین نام بن گیا ہے۔

ناروے کے محکمہ اعداد و شمار کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی آبادی کی گنتی سے پتہ چلا کہ تقریبا 5 ہزار لڑکوں اور مردوں کے نام محمد ہیں۔ محمد نام کئی طرح کے تلفظ سے لکھا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود گذشتہ 4سال سے بچوں کے مقبول ترین ناموں میں سے ایک رہا ہے تاہم پہلی بار یہ نام مردوں کے مقبول ترین ناموں میں سے ایک ہے۔ محمد نام نے اوسلو کے مشہور ناموں 'یان' اور 'پر' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے باہر دیگر شہروں میں فیلپ لڑکوں میں سب سے مقبول نام ہے جب کہ لڑکیوں میں ایما پسندیدہ ترین نام ہے۔ محمد 2013 میں برطانیہ کے شہر انگلینڈ اینڈ ویلز میں بھی لڑکوں میں رکھا جانے والا سب سے مقبول نام تھا۔

واضح رہے کہ ناروے کی کل آبادی تقریبا 55 لاکھ ہے اور اس میں سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ مسلمان ہیں۔ ناورے میں مسلمانوں کی اکثریت کا تعلق پاکستان، صومالیہ، عراق اور مراکش سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں