صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کو تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت سزائیں سنائی جائیں الطاف حسین

صحافیوں کو غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنانا سراسر آمرانہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک August 31, 2014
حکومت صحافیوں پر ہونے والے مظالم کو فی الفور بند کرائے۔،قائد ایم کیو ایم فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف صحافیوں کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ صحافیوں کو غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنانا سراسر آمرانہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومت، پرامن عوام بالخصوص پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف رپورٹرز، فوٹوگرافرز، کیمرہ مین اور ڈی ایس این جی کے عملے کے ارکان کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنانے کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور صحافیوں پر ہونے والے مظالم کو فی الفور بند کرائے۔

الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سرکاری اہلکاروں کو اسپیشل مجسٹریٹ کے ذریعہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت فی الفورسزا ئیں سنائی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں