چین میں آتشزدگی سے 14 افراد کی ہلاکت پر وزیراعظم کا چینی صدر کیلیے تعزیتی پیغام، افسوس کا اظہار

دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کی ہمدردیاں چین کے عوام کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 09, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صوبے شانشی میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے چینی قیادت اور عوام کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صوبے شانشی میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر افسوس چینی صدر شی جن پنگ سے واقعے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے شانشی میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کی ہمدردیاں چین کے عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں چین کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ شانشی کے عوام اور قیادت کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے شانشی میں بلند رہائشی عمارت میں اتوار کی شام آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 14 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوئے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت نے بھی چین میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چینی حکام اور متاثرین کے ساتھ تعزیت کی ہے۔