پنجاب بھر میں 15 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ

صوبے بھر میں 15روز کے لئے 5 اور 5 سے زائد افراد کےایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی


ویب ڈیسک August 31, 2014
اسلام آباد میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 3 افراد جاں بحق جبکہ 480 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پنجاب حکومت نے موجودہ حالات کے پیش نظر صوبے بھر میں 15 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت آئندہ 15 روز کے لئے صوبے بھر میں جلسے جلوس پر پابندی ہوگی اور 5 یا 5 سے زائد افراد کےایک جگہ جمع نہیں ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 3 افراد جاں بحق جبکہ 480 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔