لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری زمین پر قابض شخص کی اپیل خارج کر دی

سائل مسعود احمد کی اپیل پر دو رکنی بینچ  نے فیصلہ جاری کیا


محمد ہارون November 11, 2026

لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری زمین پر قابض شخص کی اپیل خارج کر دی۔

سائل مسعود احمد کی اپیل پر دو رکنی بینچ  نے فیصلہ جاری کیا، ہائیکورٹ نے کہا کہ حکومت اپنی زمین کا استعمال اپنی مرضی سے بدل سکتی ہے،  ناجائز قابض کو زمین کے استعمال پر اعتراض کا حق نہیں۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر نے فیصلہ جاری کیا، جسٹس مزمل اختر شبیر  نے مسعود احمد کی اپیل پر فیصلہ لکھا۔

چھ صفحات کا فیصلہ عدالتی نظیر قرار  دیا جا رہا ہے جس میں پاکپتن میں 76 کنال سرکاری زمین کی اسکیم تبدیل کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، فیصلے میں کہا گیا کہ  ناجائز قابض متاثرہ فریق نہیں ہوتا،  ہائیکورٹ نے کہا کہ پرانے عدالتی حکم کی عارضی باتوں سے کوئی حق نہیں بنتا۔

سنگل بینچ کا فیصلہ درست قرار دیا گیا جب کہ  اپیل مسترد کردی گئی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ زمین اب لمبرداری اسکیم کے تحت دی جائے گی،   سرکاری زمین پر قبضہ کوئی قانونی حق نہیں دیتا۔