افغانستان میں مسافر وین اورآئل ٹینكر میں تصادم 23 افراد ہلاک

حادثہ مغربی صوبے ہرات میں اسلام قلعہ ہائی وے پر پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک August 31, 2014
ابتدائی اطلاعات كے مطابق حادثہ دونوں ڈرائیورز كی غلطی كی وجہ سے پیش آیا۔ فوٹو؛فائل

KARACHI: افغانستان كے صوبہ ہرات میں مسافر وین اور آئل ٹینكر كے درمیان خوفناک تصادم كے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں اسلام قلعہ ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک مسافر وین تیل كے ٹینكر سے ٹكرا گئی۔ صوبائی صحت عامہ كے حكا م كا كہنا ہے كہ حادثے میں 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں جب كہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل كردیا گیا ہے۔

ہرات پولیس کے ترجمان رؤف احمدی كا كہنا ہے كہ حادثہ ہرات اور ایرانی سرحد كے قریب شاہراہ پر پیش آیا۔ ان كا كہنا تھا كہ ابتدائی اطلاعات كے مطابق حادثہ دونوں ڈرائیورز كی غلطی كی وجہ سے پیش آیا۔ اس سے قبل 17 اگست کو افغانستان کے شمال مغربی علاقے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 32 افراد مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔