تحریک انصاف کے فیصلوں سے میرا کوئی تعلق نہیں شیخ رشید

اللہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ عمران خان کو کوئی پیغام نہیں پہنچایا، سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک August 31, 2014
جاوید ہاشمی جس جماعت کے سربراہ ہیں اسی کے خلاف باتیں کر تے ہیں، شیخ رشید۔ فوٹو فائل

KARACHI: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا جاوہد ہاشمی کی پریس کانفرنس پر اپنا در عمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں صرف جاوہد ہاشمی کی صحت یابی کے لئے دعا ہی کر سکتا ہوں۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اللہ کو حاضر و ناظر جان کرکہنا ہوں کہ میں نے عمران خان کو کوئی پیغام نہیں پہنچایا، جاوید ہاشمی جس جماعت کے سربراہ ہیں اسی کے خلاف باتیں کر تے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے عمران خان کے ؔخلاف الزامات لگائے ہیں، میں تو صرف اللہ سے ان کی صحتیابی کے لئے دعا ہی کر سکتا ہوں۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان جہاں چلے گئے ہیں وہاں سے ان کی واپسی ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے فیصلوں سے میرا کوئی تعلق نہیں اور میں چند گھنٹوں کے لئے دھرنے میں جاتا ہوں تاہم عمران خان کو زہان دی ہے کہ ان کی تحریک کے ساتھ رہوں گا۔

واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور باقی تمام لیڈر شپ نے متفقہ طور پر اتفاق کیا تھا کہ شاہراہ دستور سے آگے نہیں بڑھیں گے اور خود عمران خان نے بھی اس کی تصدیق کی تھی لیکن پھر سیف اللہ نیازی اور شیخ رشید عمران خان کے پاس کچھ پیغام لے کر آئے اور عمران خان نے مجھ سے کہا کہ ہاشمی صاحب اب میری مجبوری ہے ہم آگے جائیں گے اور اگر آپ کو اختلاف ہے تو آپ جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں