ایم کیو ایم پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ، پارٹی سربراہ کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کو اکتوبر تک کی مہلت دی تھی


وقاص احمد November 12, 2026

ایم کیو ایم پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا جب کہ  الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر پارٹی سربراہ کا عہدہ خالی قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی، فہرست میں سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا نام حذف کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کو اکتوبر تک کی مہلت دی تھی، مہلت ختم ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی فہرست میں تحریک انصاف اور ٹی ایل پی بھی بغیر سربراہان کے درج ہیں۔