عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو رہا کردیا گیا

نورین نیازی اور عظمی خان کی رہائی میں چیئرمین پی ٹی آئی بریسٹر گوہر نے اہم کردار ادا کیا


سید مشرف شاہ November 12, 2026

عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

ذرائع  نے کہا کہ  نورین نیازی اور عظمی خان  کو کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند تھی

ذرائع نے کہا کہ نورین نیازی اور عظمی خان کی رہائی میں چیئرمین پی ٹی آئی بریسٹر گوہر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

دونوں کی رہائی 50 روز کی نظر بندی کے بعد عمل میں ائی، دونوں بہنوں کو نورین نیازی کی بیٹی ہاجرہ نیازی کے سپرد کیا گیا۔

دونوں بہنوں کو احتجاج کے پیش نظر ایم پی او قانون کے تحت نظر بند کیا گیا تھا، بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان ابھی بھی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔