سونے کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار، آج بڑی کمی ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 109 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3ہزار 940ڈالر کی سطح پر آگئی


اسٹاف رپورٹر November 12, 2026

کراچی:

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مزید مالیاتی سختی اور پالیسی سازوں کی دسمبر میں پالیسی ریٹ میں ممکنہ 50بیسس پوائنٹس بڑھنے کے اشاروں، سرمایہ کاروں کی امریکی بانڈز میں سرمایہ کاری بڑھنے سے عالمی و مقامی سطح پر سونے کی فروخت کا حجم بڑھنے کے باعث قیمتوں بڑی نوعیت کی کمی کا رحجان غالب ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 109 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3ہزار 940ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 900روپے کی کمی سے 4لاکھ 16ہزار 536روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 9ہزار 345روپے کی کمی سے 3لاکھ 57ہزار 112روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 190روپے کی کمی سے 5ہزار 578روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 163روپے کی کمی سے 4ہزار 782روپے کی سطح پر آگئی۔