کراچی:
جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے 16سالہ روشم خان قتل کیس میں شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور ایس آئی او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے دونوں افسران کے 50ہزار روپے فی کس کے وارنٹ جاری کیے جبکہ ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی ویسٹ، ایس آئی او، تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
روشم خان قتل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو کوئی بھی افسر عدالت میں موجود نہیں تھا جبکہ پولیس نے شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع نہیں کروایا۔ سابقہ تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوا اور اس کا کہنا تھا کہ ہمیں تفتیش تبدیل ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
عدالت نے آئی جی سندھ کو دونوں افسران کی 17 نومبر کو پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔