مدینہ منورہ: ایم کیو ایم کے رہنما و سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی اور ان کی اہلیہ سعودیہ عرب میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت سندھ رؤف صدیقی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے کہ مسجدِ قبا کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔
حادثے میں رؤف صدیقی اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے، امداد کارروائی کرتے ہوئے انہیں مدینہ منورہ کے سلیمان الحمدی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔