سپریم کورٹ کا خط مل گیا وزیر قانون نے غور کیلیے مہلت مانگ لی وزیر اطلاعات
تاخیری حربے استعمال نہیں کر رہے، وزیرقانون کی بریفنگ کی روشنی میں جواب داخل کرینگے
وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں بجلی کی مساوی لوڈ شیڈنگ کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے رمضان المبارک کیلیے ڈھائی ارب کے ریلیف پیکیج کی منظوری دی ہے جو ملک بھر میں 5700 یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے دیا جائے گا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ این آراو پر سپریم کورٹ کا خط مل گیا ہے، وزیرقانون نے غور کیلیے مہلت مانگی ہے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ اٹارنی جنرل کے ذریعے رجسٹرار سپریم کورٹ کا ایک خط وزیراعظم کو ملا ہے
جس میں این آر او کیس کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں، یہ خط وزیر قانون کو مشاورت کیلیے بھیج دیاہے، وزیر قانون نے خط پر غورکیلیے مہلت مانگی ہے تاکہ وہ کابینہ کواس پر تفصیلی بریفنگ دے سکیں، وزیراعظم نے وزیر قانون کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس کا جائزہ لیکر بریفنگ تیارکریں اور اگر ضرورت پڑی تو اس حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا تاکہ وزیر قانون بریفنگ دے سکیں اور حکومت اس کی روشنی میں سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کرا سکے۔ وزیر قانون کو اٹارنی جنرل کی طرف سے سپریم کورٹ کاخط پیر کو ملا، انھوں نے وہ خط منگل کودیکھا۔ وفاقی وزیر قانون اور سیکریٹری قانون نے حال ہی میں اپنی ذمے داریوں کا چارج سنبھالا ہے،
انھیں این آر او عملدرآمد مقدمے کے پس منظر اور تمام تفصیلات کا علم نہیں۔ آج جمعرات کولاآفیسر سپریم کورٹ کوبتا دیںگے کہ حکومت کیاکر رہی ہے۔ حکومت این آراو عملدرآمد کے معاملے پرتاخیری حربے استعمال نہیں کر رہی اور نہ کرے گی۔ حکومت نے کبھی یہ نہیں کہا کہ سوئس حکومت کوخط نہیں لکھیںگے، ہمیشہ کہا کہ آئین کے تحت خط نہیں لکھا جاسکتا، پیپلز پارٹی کو اعلیٰ عدلیہ پر عدم اعتماد نہیں اور نہ ہی ہم عدالتوں میں جانا ترک کریںگے۔ جب ایک صحافی نے ڈیڈ لائن قریب ہونے کی بات کی تو کائرہ نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیڈ لائن نہیں، ہم توڈیڈ لائنوں سے پہلے ہی تنگ ہیں۔ وزیرا طلاعات نے بتایا کہ بجلی کے بحران کے خاتمے کیلیے وزیراعظم ذاتی طور پر توجہ دے رہے ہیں، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں سحرو افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے فاٹا میں بھی یوٹیلیٹی اسٹور قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
امتیازی قوانین کا خاتمہ کر رہے ہیں، کابینہ نے قومی اسمبلی میں غیرمسلم نشستوں میں اضافے کی اصولی منظوری بھی دی اس کیلیے وزیر قانون، وزیر مذہبی امور اور وزیر بین المذاہب ہم آہنگی پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو غیر مسلموں کی آبادی کا جائزہ لے کر نشستوں کو بڑھانے کے حوالے سے بل تیار کرے گی جو قومی اسمبلی میں منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے صوبائی عصیبت کی جو باتیں کی جارہی ہیں اور پنجاب کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے جو بیانات دیے جارہے ہیں ہم انھیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم میاں صاحب سے بڑے اور پرانے پنجابی ہیں، وہ الزام تراشی کی بجائے اپنے سسٹم کو بہتر کریں اور صوبائیت کے نعرے سے گریز کریں اور گھبراہٹ میں آ کر جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ نہ لگائیں۔ صوبوں کو بجلی پیدا کرنے کی اجازت ہے، پنجاب میں نہروں پر ٹربائن لگا کر بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔
بجلی چوری کو روکنے کیلیے خصوصی قانون سازی کی جا رہی ہے اور اب بجلی چوروں کی ضمانت نہیں ہوسکے گی، ہر صوبے میں یکساں لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ عدالت نے وزیراعظم سے نہیں بلکہ حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ یہ بہت اہم ایشوہے ایک وزیراعظم کونا اہل قراردیا گیا۔ توہین عدالت بل میں ہم نے کوئی نئی بات شامل نہیں کی، اپیل کا حق ملنا چاہیے۔ قانون اورآئین سازی پارلیمنٹ کا حق ہے۔ دہری شہریت کا معاملہ اب کمیٹی کے پاس چلا گیا ہے، کمیٹی میں ساری جماعتیں موجود ہیں، اکثریت کی بات مانی جائے گی۔ الیکشن وقت پر ہوںگے اگر اپوزیشن اس بات پر بضد رہے کہ دو تین ماہ قبل الیکشن کرائیں تو حکومت بات کرنے کیلیے تیارہے' بہرحال الیکشن وقت پر ہوں تواچھا ہوگا۔
ڈرون حملوں سے پاکستان کی خود مختاری اور تعلقات کو دھچکا پہنچ رہا ہے، ایک شیئرڈ فارمولے کے تحت آپریشن کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ کسی مارشل لاکا خدشہ مجھے تو نظر نہیں آتا جن کو پتہ ہے کہ وہ عوامی رائے سے اقتدار میں نہیں آسکتے اور ان کی دال روٹی ایسے ہی چلتی ہے وہ ایسی باتیں کررہے ہیں۔ کابینہ نے پانی سے آکسیجن کشید کر کے چھوٹی گاڑیاں چلانے کے حوالے سے معاملہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا۔