سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کی کمی

فی تولہ قیمت 4لاکھ 11ہزار 636روپے اور فی 10 گرام قیمت 3لاکھ 52ہزار 911روپے کی سطح پر آگئی


بزنس رپورٹر November 13, 2026

کراچی:

عالمی و مقامی بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3ہزار 891ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد ملکی سطح پر بھی نرخ کم ہوئے۔

مقامی بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 900روپے کی کمی سے 4لاکھ 11ہزار 636روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح فی دس قیمت 4 ہزار 201 روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار 911روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 111روپے کی کمی سے 5ہزار 467 روپے ہوگئی جب کہ  فی 10 گرام چاندی کی قیمت 95روپے کی کمی سے 4ہزار 687روپے کی سطح پر آگئی۔