ایکسپو سینٹر لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پاکستان صنعتی نمائش 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ اس سے پہلے سپیکر ملک محمد احمد خان نے نمائش کا افتتاح بھی کیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی نمائش دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ دیر آئے، درست آئے، ہمارے ادارے اور صنعت اچھا کام کر رہے ہیں۔ یہ ترقی اور بہتری کا راستہ ہے، یہاں کارپوریٹ ذمہ داری دیکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی ایم کی قیادت میں پنجاب میں ماحول کی بہتری کے لیے اچھا کام ہو رہا ہے۔ اسموگ کے نام پر لاہور میں مصیبت کا سامنا ہے۔ اگر بیجنگ ماڈل بھی اپنایا جائے تو سموگ کو ڈیل کرنے میں وقت لگے گا۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ یہاں مشینری دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اے آئی کے ذریعے فارم کے ایک ایک پودے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ کامسیٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، چینی پارٹنرز کا بھی شکریہ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ہوتے ہوئے کوئی پیسہ خرچ نہیں کرتا۔ دہشت گردی کا ایک حملہ پوری معیشت کو ہلا دیتا ہے۔ جو لوگ یہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جو شخص بندوق اٹھا لے یہ سیاست نہیں ہے۔ معیشت پر تنگی برداشت کر لیں گے لیکن دہشت گردی کے عفریت سے جان چھڑائیں گے۔ جمہوریت بات چیت کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بیجنگ ماڈل بھی لے لے تو دس سال تک ایک پروگرام فالو کرنا پڑے گا، ایک دہشت گردی کا حملہ پورے سسٹم کو ہلا دیتا ہے، جو بھی ہمارا دوست ملک آج انوسمنٹ کررہا ہے اس کو اپنا دوست مانتے ہیں، جو شخص بندوق اٹھا لے وہ سیاست نہیں ہے، ایسے لوگوں کے سیاسی حل تلاش نہیں کیئے جاتے۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی آپ نے سوچا یہ افغان جہاد ہے اس کو ہم نے کرنا ہے اب بھگتے، آج چیخیں مار مار کر سامنے آرہے ہیں، حکومت اور فیلڈ مارشل اس کے لئے بھرپور انداز میں کام کررہے ہیں، معیشت میں تنگی برداشت کرلے گی اب دہشت گردی کو ختم کرے، میری دلیل یہ ہے کہ میں کس کا نمائندہ ہوں، میں عوام کا نمائندہ ہوں جب وہ خود بات کردے گے پھر میں کیا بات کروں، آئین کے اندر لکھا ہے کہ پارلیمان کیا کرے گی، عوامی رائے یہ آجاتی ہے کہ صوبے نہیں بنانے تو پالیمان کیسے نئے صوبے بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے میں نارمل حالات مانگتا ہوں۔ بھارتی سیاست دان عوام کو اپنے الیکشن کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان کی بھارت کے ساتھ دائمی نفرت نہیں ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ کوئی طاقت کے زور پر جغرافیہ تبدیل نہیں کر سکتا۔ مقابلہ معیشت کے معاملے میں ہونا چاہیے۔ اگر بھارت کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے اور رویوں میں نرمی آتی ہے تو اچھی بات ہے۔