وریندرسہواگ کی انجری اور بولنگ کمبی نیشن نے بھارت کو پریشانی میں مبتلا کردیا
انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل انگلی پر چوٹ کھانے والے سینئر اوپنر ابھی تک بیٹنگ کے قابل نہیں ہوسکے ہیں۔
KARACHI:
سپر ایٹ رائونڈ کے آغاز سے قبل وریندرسہواگ کی انجری نے بھارت کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔
انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل انگلی پر چوٹ کھانے والے سینئر اوپنر ابھی تک بیٹنگ کے قابل نہیں ہوسکے ہیں، ٹیم مینجمنٹ کیلیے بولنگ کمبی نیشن بھی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔
بھارت کو اگلے رائونڈ میں سب سے پہلے آسٹریلیا کا سامنا کرنا ہے، مگر اسے تجربہ کار اوپنر سہواگ کی فٹنس کے حوالے سے فکر لاحق ہے، انگلی پر چوٹ کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف بھی نہیں کھیل پائے تھے جس میں ٹیم کو 90 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔
گذشتہ روز انھوں نے نیٹ پریکٹس بھی نہیں کی البتہ انگلینڈ کیخلاف اوپننگ کرنے والے عرفان پٹھان اس بار بھی پیڈز باندھے دکھائی دیے، جس سے سہواگ کی دستیابی کے بارے میں شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی کی وجہ سے ہربھجن سنگھ کی پلیئنگ الیون میں جگہ پکی ہے،اشوک ڈینڈا کی جگہ ایشون کی واپسی ہوگی۔
البتہ سب سے بڑا سوال آئوٹ آف فارم ظہیر خان کا ہے، ان کو بھی انگلینڈ کے خلاف آرام دیا گیا تھا ، انھوں نے گذشتہ روز نیٹس میں ایک گھنٹے بولنگ کی۔
اگر ان کی آخر میں عمدہ بیٹنگ کرنے اور فیلڈنگ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلانے کا فیصلہ کیا گیا تو پھر دھونی پانچ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے یا لکشمی پاتھی بالا جی کو باہر بٹھانے میں سے ایک فیصلہ کرسکتے ہیں۔ بھارت کا آسٹریلیا سے میچ 28 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔