اسلام آباد میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کی سرکاری رہائش گارہ سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی جبکہ ذرائع نے بتایا کہ پولیس افسر کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی سرکاری رہائش گاہ سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی لاش برآمد ہوئی اور مردہ حالت میں برآمد ہونے والی کم سن بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔
پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے پولیس افسر کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔