ریاستی عمارتوں میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا خواجہ آصف

مذاکرات مثبت سمت بڑھ رہے تھے لیکن شیخ رشید کی مداخلت کے بعد عمران خان کا اچانک رویہ تبدیل ہوگیا، خواجہ آصف


ویب ڈیسک September 01, 2014
معاملے کے حل کے لئے عمران خان اور طاہرالقادری سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو سرکاری عمارات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر ایسا کیا گیا تو قانون بھرپور طاقت سے حرکت میں آئے گا۔


ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ دھرنے والوں پر تشدد نہ کیا جائے اور خواہش ہے کہ معاملے کا سیاسی حل نکالا جائے، معاملے کے حل کے لئے عمران خان اور طاہرالقادری سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں اور دھرنے دینے والے جس وقت چاہیں حکومتی مذاکراتی ٹیم ملنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اب بھی مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں اور اگر مذاکرات کے لئے مثبت اشارے ملے تو اس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا تاہم تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پارٹی نے مذاکرات کے دروازے مکمل طور پر بند کردیئے۔


وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کا سیاسی حل تلاش کرلیا گیا تھا اور تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے آگے بڑھ رہے تھےاور مذاکرات کا اگلا دورآج ہونا تھا لیکن شیخ رشید کی مداخلت کے بعد اچانک عمران خان کا رویہ گزشتہ روزتبدیل ہوگیا جس کی تصدیق جاوید ہاشمی نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں