اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی سرگرمیاں ملک کیخلاف سازش ہیں ایف پی سی سی آئی
مزاحمت اور انتشار کی سیاست سے اقتصادی نمو کو نقصان پہنچنے کے علاوہ قومی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا ہے، قائم مقام صدر
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت ملک بھر کے ایوان ہائے صنعت و تجارت کی قیادت نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی توڑ پھوڑ کی سرگرمیوں کو ملک کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔
''اے پی پی'' سے بات چیت کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر شوکت احمد نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس اور دیگر ریاستی اداروں کی عمارتوں اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ اور ان پر یلغار کوئی جمہوریت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نہ جانے کیوں ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے بجائے انتشار اور مزاحمت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔
فیڈریشن کے قائم مقام صدر نے کہا کہ ملک نازک موڑ سے گزر رہا ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں معیشت اور جمہوریت کو مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت اور انتشار کی سیاست سے اقتصادی نمو کو نقصان پہنچنے کے علاوہ قومی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا رجحان بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ شوکت احمد نے کہا کہ موجودہ عالمی تناظر میں ریاستوں کا انحصار مستحکم معیشت پر ہے جس کے لیے سیاسی استحکام لازم و ملزوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک روز کی ہڑتال کی کال اربوں روپے کے قومی خزانے کے نقصان اور دیہاڑی دار طبقے کی بے روزگاری کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں احتجاج اور مزاحمت کی سیاست کوترک کرنا ہو گا تا کہ ملک کی معیشت اور جمہوریت مستحکم ہو سکتے۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے نو منتخب چیئرمین افتخار علی ملک جو ملک بھرکی چیمبرز کا سب سے بڑا اتحادی گروپ ہے، نے کہا کہ پوری کاروباری برادری ایک مرتبہ پھر وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔
موجودہ صورتحال میں پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے منتخب حکومت کو 5سال کی مدت مکمل کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طاہر القادری اور عمران خان کی خودساختہ سیاست اور غیر جمہوری رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے طے شدہ مصنوعات کی نمائشیں اور کھیلوں کی تقریبات بھی منسوخ ہو چکی ہیں۔ افتخار علی ملک سیاسی صورتحال کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سیاسی جماعتیں پرامن طریقہ سے مسئلہ حل کریں۔