پاکستان 14 فتوحات کے ساتھ ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کی کامیاب ترین ٹیم بن گئی

بنگلہ دیشی ٹیم کی ورلڈ کپ کے 11 میچز میں یہ 10 ویں شکست ثابت ہوئی.


Sports Desk September 26, 2012
ٹیم نے 178رنز بنا کر مختصر طرز میں بڑے ہدف کے تعاقب کا اپنا ریکارڈ بہتر کیا۔ فوٹو : ایکسپریس

HANGU: پاکستان 14 فتوحات کیساتھ ٹی 20 ورلڈکپ کی کامیاب ترین ٹیم بن گئی۔

منگل کو اپنے 22 ویں میچ میں بنگلہ دیش پر فتح نے اسے سری لنکا سے آگے پہنچایا۔

ٹیم نے 178رنز بنا کر مختصر طرز میں بڑے ہدف کے تعاقب کا اپنا ریکارڈ بہتر کیا۔

بنگلہ دیشی ٹیم کی ورلڈ کپ کے 11 میچز میں یہ 10 ویں شکست ثابت ہوئی، اسے گرین شرٹس کیخلاف مجموعی طور پر چھٹے میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

175 کی صورت میں ٹائیگرز نے اپنا سب سے بڑا اسکور بنایا جبکہ شکیب 84 رنز نے سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ملکی اعزاز حاصل کیا۔ عمران نذیر نے رواں سال کی تیز ترین ففٹی25 بالز پر بنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں