کراچی:
بین الاقوامی اور مقامی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں کمی کا تسلسل رک گیا اور منگل کو بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 864 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 47 ڈالر 52 سینٹس کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5 ہزار 228 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 482 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔