پاکستان فن لینڈ کے ساتھ الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی میں تعاون کا خواہاں ہے، ہارون اختر

ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان میں ریگولیٹری اصلاحات کے ذریعے کاروبار کے لیے سازگار ماحول بنایا جا رہا ہے


ارشاد انصاری November 17, 2026

وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے فن لینڈ کے انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے بین الاقوامی تجارت جارنو سریالا نے ملاقات کی، جس میں تجارتی و صنعتی تعاون، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان میں ریگولیٹری اصلاحات کے ذریعے کاروبار کے لیے سازگار ماحول بنایا جا رہا ہے، نیشنل انڈسٹریل پالیسی، نیشنل ٹیرف پالیسی، نیو انرجی وہیکل پالیسی اور بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم صنعتی تبدیلی کی بنیاد ہیں اور پاکستان فن لینڈ کے ساتھ الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی، بیٹری سٹوریج، معدنیات، قابل تجدید توانائی اور جدید مینوفیکچرنگ میں تعاون کا خواہاں ہے۔

فن لینڈ کے انڈر سیکرٹری نے پاکستان میں تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات میں دلچسپی کا اظہار کیاجبکہ دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر اقتصادی شراکت داری کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔