کیویز کی نگاہیں یواے ای میں پاکستان سے سیریز پر مرکوز

خلیجی ملک کی دشوار کنڈیشنز میں دشوار چیلنج کا ڈٹ کا سامنا کریں گے، کین ولیمسن


Sports Desk September 01, 2014
خلیجی ملک کی دشوار کنڈیشنز میں دشوار چیلنج کا ڈٹ کا سامنا کریں گے، کین ولیمسن فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف یو اے ای سیریز پر ابھی سے نگاہیں جمالیں۔

کین ولیمسن کہتے ہیں کہ ہم دشوار کنڈیشنزمیں دشوار چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کریں گے۔ انھوں نے اپنے بولنگ ایکشن کے جلد کلیئر ہونے کی بھی امید ظاہر کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کی نومبر میں 3 ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز کی فل سیریز کیلیے متحدہ عرب امارات میں میزبانی کرنی ہے، کیویز نے ابھی سے اس سیریز پر نگاہیں گاڑ لی ہیں، نوجوان کرکٹر کین ولیمسن نے پاکستان سے مقابلوں کو دشوار چیلنج قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک ٹیم ہونے کے ناطے سے بہتر ہورہے ہیں اور پاکستان سے یو اے ای میں شیڈول سیریز کافی مشکل ثابت ہونے والی ہے، بطور ٹیم ایک یونٹ میں ڈھلنے کے دوران ہمیں کرکٹ میں اچھے اور مشکل دونوں دن دیکھنے ہوں گے، بعض اوقات ہم مشکل سبق حاصل کرتے ہیں، ویسٹ انڈیز میں رواں برس کھیلی جانے والی سیریز سے ہمارے حوصلے کافی بلند ہوئے ہیں، ہم نے وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوکر کامیابی حاصل کی، ہمیں پوری امید ہے کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں بھی خود کو جلد ڈھال لیں گے، مضبوط پاکستانی ٹیم کے خلاف یہ ایک دلچسپ مگر مشکل چیلنج ہوگا۔

سعید اجمل کے حوالے سے کین ولیمسن نے کہا کہ سعید ایک بہترین بولر ہیں اور ان کنڈیشنز میں کافی بہتررہتے ہیں، ہم ان کے خلاف باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے،کین ولیمسن کو بھی غیرقانونی ایکشن کی وجہ سے بولنگ سے روک دیا گیا ہے تاہم وہ جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کرنے کیلیے اجازت ملنے کی امید رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ میرا ایکشن جلد کلیئر ہوجائے گا، میں اس حوالے سے کافی محنت کررہا ہوں، میرا بطور بولر نیوزی لینڈ ٹیم میں کردار کبھی بھی بڑا نہیں رہا اور نہ ہی میں کوئی بڑا اسپنر ہوں بلکہ پارٹ ٹائم اپنی ٹیم کے کام آتا تھا لیکن میں دوبارہ بولنگ کی اجازت پانے کے بارے میں خاصا پراعتماد ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |