عمران غیر اخلاقی و غیر سیاسی زبان استعمال نہ کریںشرجیل میمن

نام نہاد سیاست کے علم بردار پہلے ادب سے گفتگو کرنے کا طریقہ...


ایکسپریس July 12, 2012
نام نہاد سیاست کے علم بردار پہلے ادب سے گفتگو کرنے کا طریقہ سیکھیں،وزیر اطلاعات۔ فوٹو /ایکسپریس

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نام نہاد سیاست کے علم بردار عمران خان سیاست کی اخلاقیات سیکھنے کے لیے پہلے ادب سے گفتگو کرنے کا طریقہ سیکھیں، مجمع لگا کر تقریر کرنے اور پریس کانفرنسوں میں سیاسی الفاظ کا چنائو کرکے گفتگو کریں۔

بدھ کو پیپلز میڈیا سیل سندھ سے جاری بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان غیر اخلاقی اور غیر سیاسی زبان استعمال کرنے سے گریز کریں ،اگر انھوں نے اپنی گفتگو میں غیر اخلاقی اور غیر سیاسی الفاظ کا استعمال بند نہیں کیا تو ہم بھی ان کے بارے میں اصل حقائق اور ان کی ماضی کی زندگی کا اصل سچ عوام کے سامنے لے آئیں گے پھر وہ سچ چاہے غیر اخلاقی ہی کیوں نہ ہو مگر حقائق پر مبنی ہوگا،

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف اگر اخلاقیات سے گری ہوئی زبان استعمال کی گئی تو عمران خان کے امریکا اور برطانیہ کے خفیہ اور نجی قصے بھی ہماری زبان پر آجائیں گے،اگر عوام کو عمران خان کی زندگی کے اصل حقائق معلوم ہوجائیں تو سونامی کہیں عمران کو ہی نہ لے ڈوبے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں