نائیجیریا میں بوکوحرام کے ہاتھوں کیمرون کی سرحد پر 62 افراد قتل

شدت پسندوں نے فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد گامبارونگالا پر بھی قبضہ کرلیا، عینی شاہدین


News Agencies September 01, 2014
بوکوحرام کے جنگجو آسانی سے قتل وغارت کی کارروائیاں کرتے ہیں، بڑا خطرہ بن چکے، رپورٹ فوٹو اے ایف پی /فائل

نائیجیریا میں شدت پسندگروہ بوکوحرام نے ایک سرحدی شہر گامبارونگالا کے 62 افراد کو قتل کردیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزعینی شاہدین نے بتایا کہ بوکوحرام کے اراکین نے انھیں کیمرون سے ملنے والی سرحدکے قریب موت کے گھاٹ اتارا۔ رپورٹ کے مطابق بوکوحرام نے رواں ہفتے کے دوران گامبارونگالا کی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کے بعد شہر کے سیکیورٹی مراکز کو ہاتھ میں لے کر شہر پر مکمل طور پر قبضہ کرلیا۔ ایک اورعینی شاہد کا کہنا تھا کہ بوکو حرام کے مسلح افراد آسانی کے ساتھ گامبارو باشندوں کو قتل کردیتے ہیں اور مظالم کا ارتکاب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2009 میں سامنے آنے والایہ گروہ نائیجیریا کے لیے بڑے سیکیورٹی خطرے میں بدل چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں