ملک کو شریف برادران کی بادشاہت سے واگزار کرانا ہم سب پر واجب ہوگیا طاہر القادری

میرا آرمی چیف سے نہ پہلےرابطہ تھا نہ ہی چند روز قبل ہونے والی ملاقات کے بعد کوئی رابطہ ہے،سربراہ پاکستان عوامی تحریک


ویب ڈیسک September 01, 2014
ہم موجودہ معاملات میں پاک فوج کو شامل کرنے کے حق میں نہیں،سربراہ پاکستان عوامی تحریک فوٹو؛ فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ملک کو شریف برادران کی بادشاہت سے واگزار کرانا ہم سب پر واجب ہوگیا ہے، ان کا آرمی چیف سے نہ پہلے کبھی رابطہ تھا نہ ہی چند روز قبل ہونے والی ملاقات کے بعد کوئی رابطہ ہے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکومت کی فطرت میں دہشت، بربریت اور ظلم ہے۔ ہفتے کی رات پولیس کی جانب سے پر امن مظاہرین پر جبر و تشدد کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مذمت کی گئی۔ جس کے بعد آج ایک مرتبہ پھر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی، حکومت جمہوریت اور مزاکرات پر یقین نہیں رکھتی۔ اگر وہ بات چیت کے لئے رابطہ بھی کرتے ہیں تو ایک قدم آّگے نہیں بڑھنا چاہتے۔ انہوں نے شریف برادران کو آّئین، قانون، جمہوریت اور آئین پاکستان سمجھ رکھا ہے۔ انہوں نے اپنی بادشاہت سے پورے ملک کو یرغمال بنالیا ہے۔ ملک کو ان کی بادشاہت سے واگزار اور انقلاب کے ذریعے اس ملک کے کروڑوں عوام کو آزاد کرانا ہم سب پر واجب ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تشدد کے راستے اختیار کئے بغیر مذاکرات کے ذریعے سیاسی طریقے سے اس مسئلے کو حل کیا جائے مگر بدقسمتی سے حکومت تشدد کے سوا کسی دوسرے طریقے پر اعتماد نہیں کرتی، یہ لوگ صرف ظلم ، جبر اور ریاستی اداروں پر اعتقاد رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا آرمی چیف سے کبھی پہلے رابطہ تھا نہ ہی چند روز قبل ہونے والی ملاقات کے بعد کوئی رابطہ ہے۔ ہم ان معاملات کو پاک فوج کو شامل کرنے کے حق میں نہیں اور پاک فوج بھی اس میں شامل ہونا نہیں چاہتی۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے آرمی چیف کو اپنا کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |