آرمی چیف نے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ نہیں دیا ترجمان پاک فوج

آرمی چیف نے وزیر اعظم سے ملاقات میں استعفیٰ یا چھٹیوں پر جانے کی بات نہیں کی، میجر جنرل عاصم باجوہ


ویب ڈیسک September 01, 2014
استعفیٰ یا چھٹوں پر جانے کی باتیں محض افواہیں ہیں۔ ترجمان پاک فوج فوٹو رائٹرز/فائل

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے آرمی چیف کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو مستعفی ہونے کے مشورے دینے سے خبروں کی تردید کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کے درمیان پیر کے روز ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم سے کوئی استعفیٰ یا چھٹیوں پر جانے کی بات نہیں کی، اس بارے میں میڈیا میں ہونے والی باتیں محض افواہیں ہیں اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔



واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان طویل ملاقات ہوئی تھی جس میں ملک میں جاری بحران کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد افواہ پھیل گئی تھی کہ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں