دریائے راوی میں بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کی کیا صورتحال رہی؟

بی ایس لنک میں 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک November 26, 2026
فوٹو: فائل

سرائے مغل میں دریائے راوی کے بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 13 ہزار 835 کیوسک جبکہ اخراج 585 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ انہار کی 26 نومبر 2026 کی صبح 6 بجے کی رپورٹ کے مطابق بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح بالائی جانب 633 فٹ جبکہ زیریں جانب 617.20 فٹ ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایل بی ڈی سی میں پانی کا بہاؤ 6 ہزار 250 کیوسک جبکہ بی ایس لنک میں 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔