فوڈ ایگ پاکستان2026 کی شاندار کامیابی کے ساتھ عالمی خریداروں کا پاکستانی مصنوعات میں بھرپور دلچسپی کا اظہار ہوا ہے۔
پاکستان میں زرعی ترقی، جدید ٹیکنالوجی اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے تجارتی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش عالمی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی کے ساتھ کامیابی سے اختتام کو پہنچ گئی۔
نمائش میں پاکستانی برآمد کنندگان اور بین الاقوامی خریداروں کے درمیان167.82ملین ڈالرزکے100 مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے۔ چین نے50 ملین ڈالرزکا سیلز آرڈر دیا جبکہ تل، سمندری خوراک اور ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے لیے مزید 20 ملین ڈالرزکے معاہدے طے پائے۔
اسی طرح برطانیہ نے12.11ملین ڈالرز، سعودی عرب نے 7.6 ملین ڈالرزاور کینیا نے چاول کی خریداری کے لیے 7.5 ملین ڈالرز کے معاہدے کیے۔
یہ نمائش پاکستان کی زرعی و غذائی برآمدات میں اضافہ،عالمی منڈیوں تک رسائی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔