افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے سوسے زائد کنٹینرزجیکب آباد میں پھنس گئے

متبادل روٹ پر بلوچستان کا سیکیورٹی دینے سے انکار، عدم ترسیل سے ٹیکس بانڈڈ کیریئرز کو ادا کرنا ہو گا

متبادل روٹ پر بلوچستان کا سیکیورٹی دینے سے انکار، عدم ترسیل سے ٹیکس بانڈڈ کیریئرز کو ادا کرنا ہو گا. فوٹو: پی پی آئی

حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوںسے سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کمرشل ونان کمرشل کنٹینرزکی ترسیل میں رکاوٹ بن گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جیکب آباد سے بلوچستان جانیوالی شاہراہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں کراچی سے افغانستان کے لیے روانہ ہونے والے 100 سے زائد اے ٹی ٹی کنٹینرز اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کے بجائے جیکب آبادکے اطراف کے علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے رکے ہوئے ہیں۔

متبادل ہائی وے پر اے ٹی ٹی کنٹینرز کے لیے مطلوبہ سیکورٹی پلان کے فقدان کے باعث رکے ہوئے کنٹینرزکی منزل مقصود تک ترسیل میں طویل التواکے امکانات پیداہوگئے ہیں۔


آل پاکستان کسٹم بانڈڈ کیریئرز ایسوسی ایشن نے بلوچستان حکومت کو ایک خط کے ذریعے جیکب آباد کے متبادل آرسی ڈی ہائی وے کو استعمال کرنے اور اے ٹی ٹی کنٹینرز کو مطلوبہ نوعیت کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

لیکن بلوچستان حکومت سے بانڈڈ کیریئرز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری طور پر آرسی ڈی ہائی وے پرمطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے، کنسائنمنٹس کی ترسیل میں تاخیر کی صورت میں بانڈڈ کیریئرز ہی متعلقہ کنسائمنٹس پر عائد ڈیوٹی و ٹیکسوںکی ادائیگیوں کا ذمے دار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے کسٹمز بانڈڈ کیریئرزایسوسی ایشن نے اے ٹی ٹی رولز میں ترمیمی مسودہ بھی ایف بی آرکوارسال کیاہوا ہے لیکن تاحال ایف بی آرکی جانب سے اس ضمن میںخاموشی اپنائی گئی ہے۔
Load Next Story