اگست کی ٹیکس وصولیاں 183 ارب روپے سے تجاوز کرگئیں

سال بہ سال 28 فیصد اور 180.2 ارب کے ہدف سے 2 ارب 80 کروڑ روپے زیادہ ہیں


Numainda Express September 02, 2014
سال بہ سال 28 فیصد اور180.2ارب کے ہدف سے 2 ارب 80 کروڑ روپے زیادہ ہیں. فوٹو: فائل

ایف بی آر کی طرف سے اگست کے دوران حاصل کردہ ٹیکس وصولیاں 183 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہیں۔

فیڈرل بورڈآف ریونیو کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ ٹیکس وصولیاں 180.2 ارب روپے کے ہدف سے 2 ارب 80 کروڑ روپے زیادہ رہیں۔ ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو شاہد حسین اسد نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ گزشتہ ماہ ٹیکس ہدف 180.2 ارب روپے مقرر کیا گیا لیکن ٹیکس وصولیاں 183 ارب روپے تک پہنچ گئیں جو ہدف سے زیادہ ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اگست میں 62.6 ارب روپے کا انکم ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ سیلزٹیکس وصولیاں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19 ارب روپے کے اضافے سے 100 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیاں 11.5 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی وصولیاں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.1 فیصد کے اضافے سے 22.6 ارب روپے رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے