امریکی ڈالر کی قدر ایک بار پھر 102 روپے سے تجاوز کرگئی

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر مزید 57 پیسے کے اضافے سے 102.47 روپے کی سطح پر آگئی


Business Reporter September 02, 2014
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 102.20 روپے ہوگئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: ملک میں جاری سیاسی بحران اور پھیلنے والی منفی افواہوں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی گھبراہٹ طاری رہی جس کا دباؤ پاکستانی روپے کو برداشت کرنا پڑا اور زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر دوبارہ 102 روپے کی سطح عبور کرگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر مزید 57 پیسے کے اضافے سے 102.47 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 102.20 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں