یوکرینی فوج لوہانسک ایئرپورٹ سے دستبردار جھڑپوں میں 37 افراد ہلاک

20 گھر تباہ، افواج کی 2 پلاٹون کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا، روس نواز باغیوں کا دعویٰ


این این آئی/Net News September 02, 2014
20 گھر تباہ، افواج کی 2 پلاٹون کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا، روس نواز باغیوں کا دعویٰ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

یوکرینی حکومت نے روس نواز باغیوں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد لوہانسک ایئرپورٹ سے دستے واپس بلا لیے ہیں جبکہ جھڑپوں میں 37 ہلاک اور 20 سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔

یوکرین کی سیکیورٹی کونسل نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب روس نواز باغیوں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد گزشتہ روز صبح کے وقت لوہانسک ایئر پورٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ افواج ترتیب وار طریقے سے ایئر پورٹ سے دستبردار ہوگئی، دوسری طرف ایئر پورٹ کے نزدیک دونتسک شہر میں اب بھی جھڑپیں جاری ہیں جبکہ روس نواز باغیوں کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے یوکرینی افواج کی 2 پلاٹون کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔

یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے میں حکومتی فوج اور روس نواز باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جن میں 37 افراد ہلاک اور 20 سے زائد گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں