سارک کانفرنس میں نثار سے ملاقات نہیں کرونگا بھارتی وزیر داخلہ

جب تک پاکستان دہشت گردی بند نہیں کرتا مذاکرات ممکن نہیں، راج ناتھ کی ہرزہ سرائی

پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی خبریں من گھڑت ہیں، بھارتی وزارت داخلہ کی تردید۔ فوٹو: فائل

لاہور:
انتہا پسند بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ہم منصب سے سارک کانفرنس کے موقع پر ملاقات نہیں کریں گے۔


بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان خبروں کی تردید کی گئی کہ راج ناتھ سنگھ ستمبر میں ہونے والی سارک کانفرنس میں پاکستانی ہم منصب چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کریںگے، پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی خبریں من گھڑت اور غلط ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق راج ناتھ سنگھ کا خیال ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، جب تک پاکستان دہشت گردی اور تشدد بند نہیں کرتا مذاکرات ممکن نہیں۔
Load Next Story