سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ’’بگ بی‘‘ کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی
ایک کروڑ فالوورز ہونے کے بعد امیتابھ بچن بھارت میں سب سے زیادہ فالو ہونے والے شخص بن گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جس کے ساتھ ہی وہ بھارت میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر زیادہ فالو کئے جانے والے شخص بن گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرنے بگ بی کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہونے کے بعد خصوصی بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن بہت متاثر کن شخصیت کے مالک ہیں، انھوں نے اپنے اکاؤنٹ سے سیاست اور کھیل سمیت کئی مقامی مسائل اور بین الاقوامی موضوعات پر اپنے رائے اور تاثرات کا اظہارکیا۔
دوسری جانب امتیابھ بچن نے ایک کروڑ فالورز ہونے پر اپنے پیغام میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کا اگلا ہدف ویب سائیٹ پر اپنے فالوورز کی تعداد کو 2 کروڑ تک لے جانے کا ہے۔