پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

سماعت ملتوی ہونے کے حوالے سے استغاثہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء کو باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے.


ویب ڈیسک September 02, 2014
گزشتہ سماعتوں کے دوران پرویز مشرف کے وکلا نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے یا اسے کراچی منتقل کرنے کی درخواست کی تھی ۔ فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنوں اور مظاہروں کے باعث سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کسی بھی کارروائی کے بغیر ملتوی کردی گئی۔

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے اسلام آباد میں جاری صورت حال کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی ہے، اب کیس کی سماعت 9 ستمبر کو ہوگی، سماعت ملتوی ہونے کے حوالے سے استغاثہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء کو باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت مشرف غداری کیس کی سماعت کررہی ہے، گزشتہ سماعتوں کے دوران پرویز مشرف کے وکلا نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے یا اسے کراچی منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں