برطانیہ میں اپنے شہریوں کو دہشتگردی کی کارروائیوں سے روکنے کے لئے نیا قانون متعارف

انتہاپسند کارروائیوں میں ملوث شہریوں کو ملک میں دوبارہ داخل ہونے سے روکنے کےلئے بھی قانون سازی پرغور کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک September 02, 2014
برطانوی شہریت کے حامل سیکڑوں افراد دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے عراق اور شام میں لڑ رہے ہیں فوٹو: فائل

برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو بیرون ملک دہشتگردی کی کارروائیوں سے روکنے کے لئے انسداد دہشت گردی کا نیا قانون متعارف کرا دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے مقامی متعلقہ ادارے کو اُن شہریوں کے پاسپورٹ عارضی طور پر ضبط کرنے کا اختیار دے دیا ہے جن پر شبہ ہو کہ وہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں شرکت کے لئے بیرون ملک جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ایسی قانون سازی پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے انتہاپسندانہ کارروائیوں میں ملوث برطانوی شہریوں کو ملک میں دوبارہ داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ برطانوی شہریت کے حامل سیکڑوں افراد دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے عراق اور شام میں لڑ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں