تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں پر پارلیمنٹ کے فیصلے پرعمل کروں گا اسپیکر قومی اسمبلی

استعفے دینے والوں کو دیکھنا ہے کہ استعفے دباؤ میں تو نہیں دیئے گئے، سردار ایاز صادق


ویب ڈیسک September 02, 2014
استعفوں کے معاملے پر مفاہمت کے منتظر تھے،اسپیکر ایاز صادق فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ارکان کے معاملے پر مفاہمت کے ممنتظر تھے لیکن اس سلسلے میں ایوان نے جو فیصلہ کیا وہی ان کا فیصلہ بھی ہوگا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ارکان کے اظہار خیال پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما ان کی غیر موجودگی میں استعفے ان کے چیمبرمیں جمع کرائے۔ اس موقع پر جن لوگوں نے گالیاں دیں یہ ان کی تربیت ہوگی لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔ وہ استعفوں کے معاملے پر مفاہمت کے منتظر تھے، قانون کی رو سے انہیں یہ دیکھنا ہے کہ کہیں انہوں نے استعفے دباؤ میں تو نہیں دیئے۔ اس سلسلے میں ایوان نے جو فیصلہ کرے گا وہی ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 10 روز قبل 31 ارکان اسمبلی کے استعفے قومی اسمبلی کے چیمبر میں جمع کرادیئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |