عمران خان کی پارٹی اراکین کو آج آخری مرتبہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت
چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی ارکان کو ہدایت کی ہے کہ آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کر کے استعفے دیں اور کل اسمبلی میں ہی بتائیں گے کہ کون جمہوریت کے ساتھ ہے اور کون اس کے خلاف۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں آج ہمارے خلاف باتیں کی گئیں اور کہا گیا کہ ہم جمہوریت گرانے جارہے ہیں، شاہ محمود قریشی اسمبلی میں ہونے والی تقاریر کا تفصیلی جواب دیں گے اور تحریک انصاف کے تمام ارکین کا پارلیمنٹ میں آج آخری دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دلیل کے ساتھ بتائیں گے کہ ظالم طبقے اکٹھے ہوکر کس طرح جمہوریت کے نام پر عوام کا خون چوس رہے ہیں۔