موجودہ ملکی صورتحال پر سابق صدر آصف زرداری کا مختلف سیاسی رہنماؤں کو ٹیلی فون

فریقین کو مذاکرات پر توجہ دیتے ہوئے ضد اور انا کو ایک طرف رکھ کر مذاکرات کرکے معاملا کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہئے


ویب ڈیسک September 02, 2014
سیاسی کشیدگی کے ماحول میں بھی مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں، آصف زرداری، فوٹو:فائل

سابق صدر آصف زرداری موجودہ سیاسی بحران کا حل نکالنے کے لیے متحرک ہوگئے جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو فون کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زردری ملک کی موجودہ صورتحال اور سیاسی بحران کی بہتری کے لئے ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی، محمود خان اچکزئی اورمخدوم جاوید ہاشمی کو فون کیا جس میں ملکی موجودہ صورتحال اور سیاسی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال سمیت اس کے جلد سے جلد حل کرنے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر سیاسی رہنماؤں سے گفتگو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی کے ماحول میں بھی مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں لہٰذا فریقین کو مذاکرات پر توجہ دیتے ہوئے ضد اور انا کو ایک طرف رکھ کر فوری مذاکرات کرکے معاملا کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔