KARACHI/THATTA:
آسٹریلیا نے سہہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں جنوبی افریقا کو 62 رنز سے شکست دے دی ۔
زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقن کپتان اے بی ڈیویلئرز نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کینگروز نے مقررہ 50 اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے ، شان مارش 86 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ پلس ہاگس 85، اسٹیون اسمتھ 36 اور کپتان جارج بیلی 32 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
جواب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 44 ویں اوورز میں 220 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کپتان فاف ڈپلوسی کے علاوہ کوئی بیٹسمین زیادہ دیر تک کریز پر جم کر نہ کھیل سکا اور یکے بعدیگرے وکٹیں گنواتے رہے، فاف ڈپلوسی نے کینگروز بولروں کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے 126 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میکلیرن 26 اور ہاشم آملہ 17 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن، گلین میکسویل، کین رچرڈسن اور شان مارش نے 2،2 وکٹیں جبکہ نیتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی،آسٹریلیا کے شان مارش کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔