نوابشاہ24تھانوں سمیت کئی سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع
نادہند سرکاری محکموں کے خلاف حیسکو کاگرینڈ آپریشن، کروڑوں کے واجبات ہیں.
نوابشاہ میں حیسکونے نادہند سرکاری محکموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ۔
سپرنٹنڈنٹ انجینئر نوابشاہ سعید احمد ڈاوج کی ہدایت پر حیسکو کی خصوصی ٹیم نے ایس ایس پی آفس، ڈسٹرکٹ جیل، پولیس لائن سمیت 24 پولیس اسٹیشنز، ہائی وے آفس نوابشاہ، پاک ایگریکلچر سکرنڈ، فیڈرل لارج، فارسٹ آفس، ایریگیشن نصرت ڈویژن اور دادو ڈویژن، جی پی او، انکم ٹیکس کے دفاترکی بجلی منقطع کردی ہے۔
سعید احمد ڈاوج کے مطابق سرکاری محکموں نے حیسکوکو ایک سال سے32 کروڑ 30 لاکھ 74 ہزار روپے ادا نہیں کیے جس پر بجلی منقطع کی گئی ہے۔علاوہ ازیں 5کروڑکے بقایا جات پر ٹی ایم اے ماتلی کی بجلی کاٹ دی گئی جسکے باعث سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔