بھارت نے انگلینڈ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

بھارتی اوپننگ جوڑی نے اپنی شاندار بلے بازی سے انگلینڈ کی جانب سے 207 رنز کے دیئے گئے کو انتہائی آسان بنا دیا


ویب ڈیسک September 02, 2014
انگلینڈ کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 206 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ فوٹو رائٹرز

بھارت نے انگلینڈ کو چوتھے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹ سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز 0 -3 سے اپنے نام کرلی جب کہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا اورآخری میچ جمعہ کولیڈز میں کھیلا جائے گا۔


بھارتی اوپننگ جوڑی نے اپنی شاندار بلے بازی سے انگلینڈ کے دیئے گئے ہدف 207 کو انتہائی آسان بنا دیا جبکہ انگلش بولرز ان کے سامنے بے بس دکھائی دیئے۔ آجینکے راہنے اور شیکر دھون نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 183 رنز جوڑے، دونوں بیٹسمینوں نے انگلش بولروں کی خوب پٹائی کی اور وکٹ کے چاروں طرف خوبصورت اسڑوک کھیلے۔ راہنے نے 10چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے جبکہ شنکر دھون 97 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے بھی شامل تھے۔


اس سے قبل بھارتی میڈیم فاسٹ بولرز نے انگلش بیٹسمینوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا اور49.3 اوورز میں پوری ٹیم کو پویلین کی راہ دکھادی، انگلینڈ کی جانب سے معین علی 67 اور روٹ 44 رنز بنا کر نمایاں رہے،بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 28 رنز دے کر 3 اور بھنشور کمار نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔